پاکستان

2ہفتوں بعد وطن واپس آرہا ہوں جس میں ہمت ہے گرفتار کر لے’ جسٹس (ر) ثاقب نثار کی للکار

میرے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹی خبر پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے: میاں ثاقب نثار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) میاں ثاقب نثار نے اپنی گرفتاری کے متعلق چلنے والی خبروں پر کہا ہے کہ 2ہفتوں بعد وطن واپس آ رہا ہوں جس میں ہمت ہے گرفتار کر لے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں اپنی طے شدہ مصروفیات کے تحت 7 اگست کو لندن پہنچا تھا، ہر سال تین ہفتے ملک سے باہرگزارتا ہوں،لندن کے بعد اسکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جاؤں گا، دو ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے۔ سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میرے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی، پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button