پاکستان

2 گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ،وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری سوشل میڈیا پرتماشا بن گئے،زوردارٹرولینگ

وزیرتوانائی اویس لغاری نےکہا کہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کرلیں تو 50 ارب روپےکی بچت ہو جاتی ہے، بجلی بچانے کے اہم اقدامات میں پنکھوں کو کم واٹ پر منتقل کرنا ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)2 گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ،وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری سوشل میڈیا پرتماشا بن گئے،زوردارٹرولینگ کی جانے لگی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت کر لیں تو 50 ارب روپے کی بچت ہو جاتی ہے، بجلی بچانے کے اہم اقدامات میں پنکھوں کو کم واٹ پر منتقل کرنا ہے۔وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے حکومت نے نئے پلانٹس لگائے، صارف پر اس وقت بوجھ 10 روپے فی یونٹ تھا جو ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بڑھ گیا۔اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی اوسط قیمت اس وقت 44 روپے فی یونٹ ہے، غریب صارفین کو بجلی سستی دے رہے ہیں جن کا بوجھ دیگر صارفین اٹھا رہے ہیں۔وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کے مضحکہ خیز بیان پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر زور دار ٹرولنگ ہورہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی تھی، انڈسٹری کو کم قیمت پر بجلی دے رہے ہیں اس کا بوجھ حکومت نے اٹھایا ہے، ہم نے خاموشی کے ساتھ آئی پی پیز پر کام شروع کر دیا تھا، یہ بات وزارت سے لیک ہوئی کہ آئی پی پیز سے متعلق کچھ ہونے والا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری مدد ہوگئی شاید جو بات وزارت کھل کر نہیں کر رہی تھی وہ انہوں نے کر دی، آئی پی پیز سے متعلق خوشخبری دیں گے، پاکستان آگے کی طرف جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button