پاکستان

  200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن ہے یا نہیں؟ وفاقی وزیرتوانائی نے حقائق سامنے رکھ دئیے

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ  200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں، ساتھ ہی جنوری 2025 میں بجلی سستی ہونے کی نوید بھی سنادی

اسلام آباد(کھوج نیوز)  200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن ہے یا نہیں؟ وفاقی وزیرتوانائی نے حقائق سامنے رکھ دئیے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ  200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں، ساتھ ہی جنوری 2025 میں بجلی سستی ہونے کی نوید بھی سنادی۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے تھر کول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تھر کول سے 3 روپے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی اور اس سے 300 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

پروگرام میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو یاد دلایا گیا کہ حکمراں جماعت کی نائب صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکشن مہم میں وعدہ کیا تھا کہ 200 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔ اس پر اویس لغاری نے کہا کہ اگر200 یونٹ تک والے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو دن رات استعمال ہونے والے سولر سسٹم دے دیے جائیں اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جائیں تو پھر یہ ممکن ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button