26ویں آئینی ترمیم کا پہلا شاخسانہ ،ماضی کے حلیف آج کے بدترین حریف بن گئے
مدارس کی رجسٹریشن کے معاملہ پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور جمعیت علمائاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمان بڑا ٹکراوہونے ہونے کے خدشات بڑھ گئے
اسلام آباد(کھوج نیوز) 26ویں آئینی ترمیم کا پہلا شاخسانہ ،ماضی کے حلیف آج کے بدترین حریف بن گئے ،مدارس کی رجسٹریشن کے معاملہ پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور جمعیت علمائاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمان بڑا ٹکراوہونے ہونے کے خدشات بڑھ گئے ،واضح ہو کہ قومی اسمبلی اور سینٹ نے مدارس کی رجسٹریشن کے بل کی منظوری دی تھی جسے وزیراعظم شہبازشریف نے دستخط کے لئے صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاس بھجوادیا تھا تاہم صدر پاکستان نے بل پر اعراض لگا کر واپس بھیج دیا ہے جس پر مولانا فضل الرحمان شدید برہم ہیں اور وہ حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کے خلاف تنقیدی بیانات دے رہے ہیں جبکہ مولانا نے بل منظور نہ کرنیکی صورت میں ملک گیر احتجاج کا اشارہ بھی دیا ہے ۔مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ مل کر اسلام آباد پر چڑھائی بھی کرسکتے ہیں،