پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم پرفل کورٹ بینچ،2 سینئرججز نےچیف جسٹس کو خط لکھ دیا

خط میں کہا گیا ہےکہ 2 ججز نےاجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26 ویں ترمیم کےخلاف کیس 4 نومبرکو فل کورٹ سنے گی، اسی ہفتے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کے لیے سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26 ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔خط کے مطابق فیصلہ کیا گیا تھا کہ کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی، کمیٹی کے فیصلے کے باوجود کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی۔26ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے، منیر اے ملک


خط میں کہا گیا ہے کہ 2 ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف کیس 4 نومبر کو فل کورٹ سنے گی، اسی ہفتے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں۔دونوں ججز نے 31 اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کو ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔خط کے متن کے مطابق 2 رکنی ججز کمیٹی کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے، ججز کمیٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کی جانی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button