پاکستان
8ستمبر کا جلسہ، حکومت پی ٹی آئی کو اسلام آباد گھسنے نہیں دے گی؟ سلیم بخاری کا بڑا دعویٰ
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں گھسنے نہیں دینا کیونکہ دو بار اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی لیکن وہ دھرنے میں تبدیل ہو گیا: سلیم بخاری نے حکومتی سٹرٹیجی بتا دی
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترنول میں جلسے کی منسوخی اور 8ستمبر کو اجازت دیئے جانے پر سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا کہ حکومت نے یہ طے کیا ہوا ہے کہ اس نے پی ٹی آئی کو جلسہ نہیں کرنے دینا۔
اس کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی سٹریٹجی یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں گھسنے نہیں دینا کیونکہ دو بار اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی، ایک بار پریڈ گراونڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی تو یہ جماعت ڈی چوک پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہو گیا، دوسری تحریک انصاف کی گورنمنٹ کے خاتمے پر ایف نائن پارک میں جلسہ کی اجازت دی گئی لیکن وہ ریڈ زون میں داخل ہو کر املاک کو آگ لگانے لگ گئے۔