8فروری کے عام انتخابات میں موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کیا وجوہات تھی؟ وزارت داخلہ نے بتانے سے صاف انکار کر دیا
وزارت داخلہ نے مذکورہ معلومات کو رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت کلاسیفائیڈ قرار دے دیا اور کہا کہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں
اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کیا وجوہات تھیں؟ وزارت داخلہ نے وجہ بتانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو عام انتخابات پر موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بندش کی وجوہات جاننے سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن میں درخواست دی گئی۔ درخواست کے جواب میں وزارت داخلہ نے 8 فروری کے عام انتخابات کے دن موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے سے انکار کردیا۔ وزارت داخلہ نے مذکورہ معلومات کو رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت کلاسیفائیڈ قرار دے دیا اور کہا کہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے بھی وزارت داخلہ کو مذکورہ معلومات فراہم کرنے سے استثنی دے دیا۔