پاکستان

9مئی سانحہ کے بعد روپوش ہونے والے حلیم عادل شیخ کو کہاں سے گرفتار کیا گیا؟

حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر گیا 'پولیس ان کو گرفتار کر کے روانہ '9 مئی واقعات کے بعد آج پہلی بار منظرِ عام پر آئے تھے

سندھ(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) 9مئی سانحہ کے بعد روپوش ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کی گرفتاری عمل میں آگئی ان کو کہاں سے گرفتار کیا گیا؟

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر کے روانہ ہو گئی،حلیم عادل شیخ 9 مئی واقعات کے بعد آج پہلی بار منظرِ عام پر آئے تھے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ پہنچے،انہوں نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ سندھ ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے اور اینٹی کرپشن پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کو سات روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت حیدر آباد نے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہوں،سندھ ہائیکورت کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کے وارنٹ گرفتاری معطل کئے جائیں اور کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکا جائے۔ جبکہ حلیم عادل شیخ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا،امید ہے انصاف ملے گا،ہمیں تو آنا تھا عدالتوں سے کبھی دور نہیں ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button