پاکستان

9مئی مقدمات، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع یا نہیں؟

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کردی

لاہور(کھوج نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع کی یا نہیں؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں جج خالد ارشد نے9 مئی کے 2مقدمات میں فواد چودھری کی عبوری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔ سابق وفاقی وزیر عدالت پیش نہ ہوئے ان کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ فواد چودھری اسلام آباد میں توہین الیکشن کمیشن کیس میں پیش ہوئے ہیں درخواست قبول کی جائے۔ بعدازاں عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں 10 اگست تک توسیع کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button