پاکستان
9مئی مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی منسوخی، عمران خان نے ابھی تک گرفتاری کیوں نہیں ڈالی؟
اڈیالہ جیل کے ریکارڈ میں بانی پی ٹی آئی ان کیسوں میں گرفتار نہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم کا کل اڈیالہ پہنچنے کا امکان ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی 9مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی منسوخی کے بعد پولیس نے ابھی تک ان کی گرفتاری کیوں نہیں ڈالی؟ تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ انسداددہشت گردی عدالت نے ضمانتیں منسوخی کا تحریری فیصلہ دوروزقبل جاری کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ اڈیالہ جیل کے ریکارڈ میں بانی پی ٹی آئی ان کیسوں میں گرفتار نہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم کا کل اڈیالہ پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی کو 9 مئی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ضمانت منسوخ کی تھی۔