پاکستان

9مئی کیسز کے فیصلوں پر خواجہ آصف نے دبے لفظوں میں عدلیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اس قسم کا کوئی بھی چانس نہیں ہے کہ 9 مئی کو بھولا جا سکے، 9 مئی کو ایک گروہ نے منظم سازش کے تحت بغاوت برپا کی اور وہ ناکام ہوگئی: خواجہ آصف

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9مئی کیسز پر آنے والے فیصلوں پر دبے لفظوں میں عدلیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فیصلے جیسے ہونے چاہیے تھے ویسے نہیں ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے جیسے ہونے چاہیے تھے نہیں ہو رہے، 9 مئی میں ملوث افراد کو آج بھی قانون کا سہارا مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کا کوئی بھی چانس نہیں ہے کہ 9 مئی کو بھولا جا سکے، 9 مئی کو ایک گروہ نے منظم سازش کے تحت بغاوت برپا کی اور وہ ناکام ہوگئی، وہ بغاوت افواج پاکستان کے اتحاد کے خلاف تھی، وہ بغاوت ایک شخص نے برپا کی جو اپنا اقتدار کھو چکا تھا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا شاخسانہ جب تک حل نہیں ہوتا مذاکرات قطعی نہیں ہوسکتے، حکومت کہیں نہیں جا رہی، میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا ہو رہا ہے، اللہ کا فضل ہے موجودہ حالات نئے انتخابات کی کوئی ڈیمانڈ نہیں کرتے، اگر کبھی بھی انتخابات قبل از وقت ہونے ہوئے تو یہ فیصلہ حکومت کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button