پاکستان
9 مئی، شاہ محمود، یاسمین راشد ودیگر کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب
عدالت نے استدعا منظور کر کے آئندہ سماعت پر ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی
لاہور(کھوج نیوز ) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود، یاسمین راشد ودیگر کیخلاف 9مئی بارے درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں جج خالد ارشد نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ودیگر کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوشن کو ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا جس پر پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مانگی۔عدالت نے استدعا منظور کر کے آئندہ سماعت پر ملزمان کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔