پاکستان

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، رائے حسن نواز، مرتضی اقبال سمیت 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم

2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں کنفرم 'ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں صرف تتیمہ بیان میں نام ہیں

لاہور (کھوج نیوز) اے ٹی سی لاہور نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں رائے حسن نواز، رائے مرتضی اقبال ودیگر 6پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں جج خالد ارشد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف9 مئی کو راحت بیکری کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے بارے کیس پر سماعت کی۔ ملزمان رائے حسن نواز،رائے مرتضیٰ اقبال ودیگر کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان شاہد اور پیر مسعود چشتی نے دلائل دیئے۔

بعد ازاں عدالت نے 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رائے حسن نواز،رائے مرتضیٰ اقبال، محمد احمد چٹھہ، چودھری آصف علی، شکیل خان نیازی اور بلال اعجاز کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں صرف تتیمہ بیان میں نام ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button