پاکستان

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع

لاہور (کھوج نیوز) اے ٹی سی لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں عمران خان کے وکیل کو دلائل کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں جج منظر علی گل نے 9مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت درخواستوں پرسماعت کی۔دوران سماعت اے ٹی سی جج نے استفسارر کیا کہ درخواست گزار کے وکیل کدھر ہیں دلائل دیں جس پر جونیئر وکیل نے جواب دیا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں ہیں۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ تو روز اسلام آباد ہوتے ہیں، بہت ہو گیا، اب دلائل مکمل کریں۔بعدازاں عدالت نے عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8نومبر تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button