پاکستان

9 مئی مقدمات، فرحت عباس،شیخ امتیاز کی ضمانت منسوخ، احاطہ عدالت سے فرارہونے میں کامیاب

حق و سچ کی فتح ہو گی،عبوری ضمانتیں خارج کرنیوالے جان لیں ظلم ظلم ہوتا ہے، فسطائیت کا مقابلہ،ہائیکورٹ جائینگے: فرحت عباس

لاہور (کھوج نیوز) اے ٹی سی لاہور نے 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماء حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز کے لئے بری خبر آگئی عدالت نے ان کی ضمانت درخواستیں خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں جج خالد ارشد نے پی ٹی آئی رہنماء حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز کیخلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں عبوری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کی ضمانت درخواستیں خارج کردیں جس کے بعد دونوں احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی انہیں پکڑنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ بعد ازاں ایک بیان میں حافظ فرحت عباس نے کہا کہ حق و سچ کی فتح ہو گی جن لوگوں نے عبوری ضمانتیں خارج کروائی ہیں انہیں کہنا چاہتا ہوں ظلم ظلم ہی ہوتا ہے، ہم اس فسطائیت کا مقابلہ کریں گے، ہائیکورٹ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button