پاکستان

9 مئی کےبلوائی للکار رہےہیں ’ہم سےمعافی مانگو،نون لیگی سینیٹرعرفان صدیقی کےاعلیٰ عدلیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

عرفان صدیقی نے کہا کہ برطانیہ میں 29 جولائی کو تین بچیوں کے قتل کے بعد عدالتیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا حکم جاری ہوگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)9 مئی کےبلوائی للکار رہےہیں ’ہم سےمعافی مانگو،نون لیگی سینیٹرعرفان صدیقی کےاعلیٰ عدلیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہےکہ سوا سال گزرگیا،تیزاب زدہ چہرہ لیے 9 مئی انصاف کےلیےبھٹک رہا ہے، 9 مئی کے بلوائی للکار رہے ہیں ’ہم سے معافی مانگو‘۔ اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ برطانیہ میں 29 جولائی کو تین بچیوں کے قتل کے بعد عدالتیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا حکم جاری ہوگیا، برطانیہ میں سوشل میڈیا جھوٹ سے پھوٹنے والے ہنگاموں سے عدالتیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا حکم جاری ہوا۔

 عرفان صدیقی نے کہا کہ برطانیہ میں تیسرے دن مقدمات کی فوری سماعت اور سزاؤں کے عمل کا آغاز ہوگیا، وہاں 2 ہفتوں میں 100 سے زائد بلوائی جیل جاچکے ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ہنگامے سے ہٹ کر تماشا دیکھنے والے دو افراد کی ضمانتی درخواستیں مسترد ہوئیں، ادھر سوا سال ہو چلا ہے، 9 مئی تیزاب زدہ چہرہ لیے انصاف کےلیے بھٹک رہا ہے، 9 مئی کے بلوائی للکار رہے ہیں ’ہم سے معافی مانگو‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button