پاکستان
9 مئی کے 4مقدمات، عمران خان کی ضمانت درخواست پر فریقین کے وکلاء حتمی دلائل کیلئے طلب
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی
لاہور (کھوج نیوز ) انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور میں جج خالد ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 4مقدمات میں ضمانت باز عد گرفتاری درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت فریقین کے وکلاء پیش نہ ہوئے جس پر سماعت میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کردیا گیا، سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔