پاکستان

پی ٹی آئی کے الزامات، شہباز شریف نے عمران خان کو ایسا چیلنج کر دیا کہ ؟

زمان پارک کے بنکر میں چھپا بیٹھا شخص قانون ہاتھ میں لیے ہوئے ہے' ہم عدالتی احکامات پر عمل درآمد کررہے ہیں کوئی سیاسی انتقامی کاروائی نہیں ہورہی: شہباز شریف

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زمان پارک کے بنکر میں چھپا بیٹھا شخص قانون ہاتھ میں لیے ہوئے ہے،ہم عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد کررہے ہیں کوئی سیاسی انتقامی کاروائی نہیں ہورہی،پولیس اور رینجرز کا صبرو تحمل قابل تحسین ہے،قانون اپنا راستہ خود بنائے گا،عمران نیازی قانون کی حکمرانی کے کھوکھلے نعرے لگاتا ہے، لاہور سمیت پورے ملک میں امن وامان یقینی بنا یا جائے ۔

و زیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ملک خصوصاً لاہور میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینئیر وزراء اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام کی شرکت کی۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بھی وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی پر تشدد کاروائیوں سے آگاہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے اجلاس کو گاڑیوں کو آگ لگانے سمیت دیگر واقعات میں تحریک انصاف کے ملوث افراد کی وڈیوز بھی دکھائی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اور رینجرز کا صبرو تحمل قابل تحسین ہے۔ہم عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد کررہے ہیں کوئی سیاسی انتقامی کاروائی نہیں ہورہی۔زمان پارک کے بنکر میں چھپا بیٹھا شخص قانون ہاتھ میں لیے ہوئے ہے۔قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا عمران نیازی قانون کی حکمرانی کے کھوکھلے نعرے لگاتا ہے۔ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام اور اس نے ہمیشہ قانون کو پامال کیا۔اجلاس میں زمان پارک کے باہر کی صورتحال پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے پتھراؤ سے 60 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے۔ بد امنی میں ملوث کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پنجاب پولیس اور رینجرز نے ایک گولی تک نہیں چلائی، اس حوالے سے تحریک انصاف کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے لاہور سمیت پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ۔

کوئی جر م نہیں لیکن جیل جانے کو تیار ہوں، عمران خان کا برطانوی میڈیا کو انٹرویو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button