عمران خان بزدل آدمی، گرفتاری کے خوف سے کانپتا ہے’ عطاء اللہ تارڑڑ
ایک شخص طلبی کے باوجود عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہا، خود کو لیڈر کہنے والا حکم امتناع کے پیچھے چھپ رہا ہے: معاون خصوصی وزیراعظم

کراچی(آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایک شخص قانون کی دھجیاں اڑ رہا ہے، عمران خان نے عدالتی حکم نامے کے ڈر سے خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ایک شخص طلبی کے باوجود عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہا، خود کو لیڈر کہنے والا حکم امتناع کے پیچھے چھپ رہا ہے، عدالتیں عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے بلا رہی ہیں، انہوں نے توشہ خانہ سے اربوں روپے کے تحائف لوٹے، عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بیچ دی۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان کے والد کو بھی کرپشن پر نوکری سے نکالا گیا تھا، انہوں نے کروڑوں نہیں اربوں روپے کی چوری کی ہے، ہم پرجھوٹے کیسزمیں فرد جرم عائد ہوتی تھی، ایک وزیر اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، بزدل عمران خان گرفتاری سے ڈرتا ہے، انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے، قوم کے اربوں روپے لوٹ کر خود کو کمرے میں بند کر کے بیٹھا ہے۔
انہوں نے کہا پولیس زمان پارک عدالتی حکم کی تعمیل کرانے گئی تھی لیکن عمران خان نے خود کو کمرے میں لاک کر کے کہلوا دیا کہ گھر پر نہیں ہوں، پھر گھر پر ہی تقریر بھی کی۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم پر اور آپ پر مقدمہ ہو تو ہمیں کورٹ جانا پڑتا ہے، یہ عدالت نہیں جاتے بلکہ کوئی تاخیری حربہ استعمال کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، اپنے سیاسی کیرئیر میں کسی کو اتنا ریلیف دیتے نہیں دیکھا۔
قاسم سوری نے عمران خان کو ملک کی انشورنس پالیسی قرار دے دیا