پاکستان

بابر یوسفزئی نے گوادر کے ماہی گیروں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

رمضان المبارک میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں سرکاری نرخ سستے داموں آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی: بابر یوسفزئی

کوئٹہ (نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن) ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت گوادر کے ماہی گیروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے علاوہ صوبہ میں تعلیم صحت سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کو یقینی بناتے ہوئے عملی اقدامات اٹھا کر عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے رمضان المبارک میں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات اٹھاتے ہوئے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں سرکاری نرخ سستے داموں آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ آئندہ ماہ بلوچستان کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت کا آغاز کر دیا جائے گا جماعت اسلامی کا کوئٹہ میں دھرنا گوادر کے لوگوں کی ترجمانی نہیں بلکہ اپنی جماعت کے رہنماء کی رہائی کے لئے ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے بارے میں دن بھر سونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے منصف کے دوران جو کام انہوں نے سرانجام دیئے ہیں جو کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ان کے اقدام کی وجہ سے گریڈ 5 سے اوپر سرکاری محکموں میں تمام ملازمتوں کی بھرتیاں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ممکن بنائی جارہی ہیں جس کا مقصد میرٹ اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے حقداروں کو حق دینا ہے گوادر بلوچستان کا اہم ساحلی علاقہ ہے گوادر کے ماہی گیروں کے مسائل حل ہونے پر وہ وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں اب گوادر میں غیرقانونی ماہی گیری نہیں ہو رہی جس سے ماہی گیروں کی مشکلات حل ہو رہی ہیں اور وزیراعلیٰ کے عملی اقدام کی وجہ سے ماہی گیروں کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ماہی گیروں کو مسائل حل کرانے کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے وزیراعلیٰ نے بارڈر کو کاروباری سرگرمیوں کے لئے کھولنے کا اعلان کیا ہے جس سے لوگوں کو روزگار میسر آئے گا اور سرحدی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کی مشکلات کم ہونے کیساتھ ساتھ ان کا ذریعہ معاش بھی بحال ہوگا گوادر پورٹ مکمل طور پر فعال ہے جہاں پر روس سے گندم لیکر ایک بحری جہاز پہنچا ہے پورٹ کی فعالیت سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور سرمایہ کاری کے مواقعے بھی پیدا ہونگے جس سی روزگار بھی میسر آئے گا وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبہ میں معیاری تعلیم کے فروغ اور صحت کی سہولیات کے حوالے سے گہری دلچسپی لیتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لئے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاسکے اور بلوچستان کے طول و عرض میں لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں اس لئے ہیلتھ کارڈ کا اجراء آخری مراحل میں ہے اور آئندہ ماہ ہیلتھ کارڈ جاری کر دیا جائے گا جس سے صوبہ کے لوگوں کو شناختی کارڈ پر 10 لاکھ تک علاج معالجے کی سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ان کے خلاف غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر دودھ دہی آٹا فروخت کرنے والے گراں فروشوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے تواتر کے ساتھ کارروائیاں کرکے فلورملوں ڈیری فارم دکانوں کو سیل کر کے انہیں بھاری جرمانے کئے ہیں کسی کو بھی حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی رمضان المبارک میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزں کیخلاف سخت کارروائی کریں گے میڈیا ان کی نشاندہی کرے بحیثیت مسلمان ہمیں اپنے مذہب اور قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے گراں فروشی ذخیرہ اندوزی سے اجتناب برتنا چاہئے کوئٹہ پیکج کے تحت زیرالتواء منصوبوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ اور دیگر زیر تعمیر سڑکوں کی تعمیر کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے معیاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی محکمہ تعلیم میں ساڑھے 8 ہزار آسامیاں میرٹ پر بھرتی کرکے مکمل کی جائیں گی جس سے بلوچستان سے بیروزگاری کے خاتمے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے بعد یہ بڑا پیکج ہے جس سے صوبے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا موقع ملے گا ۔

خاتون اینکرکی بیہودہ ویڈیو بنانےکا معاملہ،طلعت حسین کی گواہی آگئی ،کہرام برپا ہوگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button