پاکستان

نوشکی میں مردم شماری، ڈیٹا غائب، عملے کو لینے کے دینے پڑ گئے

گھروں پر دستک دینے والے عملے کو اول تو رسپانس نہیں ملتا اگر کوئی بچہ یا خاتون گھر میں موجود ہوں تو وہ لاعلمی کی وجہ سے عملے کو صحح معلومات نہیں دے سکتی

نوشکی( نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن) ملک کے دیگر اضلاع کی طرح نوشکی میں بھی مردم شماری جاری ہے جہاں تربیت یافتہ عملہ دن بھر کام کرتا نظر آتا ہے مگر مردم شماری پر مامور اسٹاف کو ڈیٹا کے حصول سے متعلق انتہائی مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

عملہ دن کے اوقات بالخصوص صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک مرد گھروں میں موجود نہیں ہوتے اس دوران ان کے گھروں پر دستک دینے والے عملے کو اول تو رسپانس نہیں ملتی اگر کوئی بچہ یا خاتون گھر میں موجود ہوں تو وہ لاعلمی کی وجہ سے عملے کو صحح معلومات نہیں دے سکتی اور کلچر کی وجہ سے اکثر خواتین میل عملے کے ساتھ بات چیت کرنے سے گریزاں رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ مردم شماری کا عمل بری طرح متاثر ہے ۔

اس بارے میں نومنتخب کونسلران سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں بھی اپنا کردار ادا نہیں کررہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ بڑے پیمانے پر لوگ مردم شماری سے رہ جائیں گے جس کا خمیازہ نئی نسل کو بھگتنا پڑیگا نومنتخب کونسلران اور سیاسی کارکنوں کو چاہیے کہ وہ مردم شماری میں آبادی کی اکثریت کا اندراج کرنے کے بارے اپنا بھر پور کردار اداکرتے ہوئے قومی فریضہ کو پورا کریں ۔

بھارتی طیارے کو کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کیوں کرنا پڑی؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button