پاکستان

پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط کیوں لکھا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

عمران خان کو عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونیکی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کی تحریر سامنے آگئی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی اور سیکرٹری جنرل اسد عمر نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو مشترکہ طور پر خط لکھا ہے۔

خط کے متن کے مطابق عمران خان سابق وزیراعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کو اقتدار سے سازش کے تحت ہٹانے کے بعد ان پرمتعددجھوٹے مقدمے درج کیے گئے، ان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں زخمی ہوئے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں عدالتوں میں پیشیوں پرعمران خان پرقاتلانہ حملہ کیا جاسکتا ہے، ماضی میں پاکستان متعدد سیاسی لیڈروں پر حملوں اور ان کی شہادتوں کے مناظردیکھ چکا، خدشہ ہے مناسب سکیورٹی انتظامات نہ ہوئے تو عمران خان پر حملہ ہوسکتا ہے۔

خط کے متن کے مطابق صورتحال کے پیش نظر عمران خان کو مختلف عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونیکی اجازت دی جائے، ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، ان کو مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی پرعمران خان کیلئے مناسب سکیورٹی انتظامات نہیں تھے، ان کے خلاف مقدمات بنانے کا مقصد ان پر دوبارہ حملے کاماحول بنانا ہے۔

پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیوں لگائی؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button