پاکستان

دفعہ 144 کیوں نافذ کی گئی؟ آئی جی اسلام آباد میں بڑا راز فاش کر دیا

دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،عدالتی حکم پر یہ ہیوی سکیورٹی لگائی گئی ہے: آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (کرائم رپورٹر، آن لائن ) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر ہیوی سکیورٹی لگائی ہے ،عدالتی حکم پر یہ ہیوی سکیورٹی لگائی گئی ہے ، شہریوں کے ساتھ پولیس کو خود بھی سکیورٹی کی ضرورت ہے ،ہمارا مقصد پی ٹی آئی کارکنان کو روکنا نہیں ہے ،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، آئی جی کا عمران خان کی گرفتاری کا جواب دینے سے گریز ۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ پولیس کو خود بھی سکیورٹی کی ضرورت ہے گزشتہ پیشی پر بھی توقع تھی خان صاحب معمول کی کارروائی کیلئے آئے خدشات کے پیش نظر سیکورٹی کیلئے مل کر چلنا ہو گاپولیس کو کہا ہے میڈیا کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں اس طرح کے مواقعوں میں کوئی دوسری طاقت بھی غلط استعمال کرسکتی ہے گزشتہ سماعت پر ہائی کورٹ پر عمران خان کو ںڑی اچھی سیکورٹی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس دفعہ بہترین سیکورٹی کی کوشش کی ہے ہمارا مقصد پی ٹی آئی کارکنان کو روکنا نہیں ہے مقصد ہے عدالیی کاروائی مین توازن رقرار رہے۔ناصر اکبر نے کہا کہاسلام آباد میں آج سے دو ماہ قبل دہشت گردی کا واقع ہوا ہے اایسے حالات میں دہشتگردگروہ کی جانب سے حملہ کاخطرہ ہوتاہے کسی بھی ناخوشگوارحادثے کوروکنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیںعمران خان کی پیشی پرغیرمعمولی اقدامات کامقصد شہریوں کاتحفظ یقینی بناناہے۔ آئی جی اسلام آباد نے عمران خان کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کا جواب دینے سے گریز ۔

زمان پارک میں آپریشن ، فورس پر فائرنگ ہوئی؟ پولیس اہلکار کا دعویٰ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button