پاکستان

جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید ،کون کس سیاسی جماعت کا ہیرو ،رپورٹ آگئی

جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید ،کون کس سیاسی جماعت کا ہیرو ،رپورٹ آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ اور سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ،کون کس سیاسی جمارت کا ہیرو ؟رپورٹ آگئی،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور پی ڈی ایم نے جس طرح اپنی صفیں بدلیں اسی طرح اپنے قومی ہیرو بھی بدل لیے۔

عسکری قیادت کی جگہ عدالتی محاذ ہوا، پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ جبکہ تحریک انصاف عدالت کے پہلو میں لگ گئیں۔ایک کا ہیرو جنرل فیض اور دوسرے کے نجات دہندہ جنرل باجوہ قرار پائے مگر اس کشمکش میں اگر کسی نے اپنی جگہ نہیں بدلی تو وہ تھی ہماری عدالتیں۔ موقع کو غنیمت جانتے ہی عدالتوں نے عوامی روپ دھار لیا۔

پاپولر ازم کا بیانیہ تھا یا پھر ازلی تاریخی روایات کی پاسداری کہ کب اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹے وہیں میرا آئین اور میری مرضی کا جھنڈا گاڑھا جائے۔کسی کو نوے دنوں میں انتخاب پسند ہیں تو کسی کو انتخابات کے کرائے جانے کے لوازمات۔۔۔ کسی کے لیے منصف راہیں تک رہے ہیں اور کوئی منصف کی راہ تک رہا ہے۔ مقتدرہ کا مزاج بدل گیا ہے اور عدلیہ کا معیار، پارلیمان کا اختیار بھی نفی اور انتظامیہ کا سروکار بھی۔۔

محسن حیدر عباس نے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button