جنرل ( ر)باجوہ کےخلاف گواہی آچکی،چوہدری پرویز الہی کوکیامشورہ دیا گیا؟
پرویز الہی خود بتا چکے ہیں کہ پچھلے سال انہیں پی ڈی ایم چھوڑ کر عمران خان کا ساتھ دینے کا مشورہ جنرل باجوہ نے دیا
لاہور(کھوج نیوز)جنرل (ر)باجوہ کے خلاف گواہی آچکی ،چوہدری پرویز الٰہی کو کیا مشورہ دیا گیا؟
باجوہ کے خلاف ایک گواہی تو آچکی ہے، چودھری پرویز الہی خود بتا چکے ہیں کہ پچھلے سال انہیں پی ڈی ایم چھوڑ کر عمران خان کا ساتھ دینے کا مشورہ جنرل باجوہ نے دیا تھا۔ یہ مشورہ آئین کی دفعہ 244 کی خلاف ورزی تھا، بات یہیں پر نہیں رکے گی شہباز شریف بھی جانتے ہیں کہ کب کب اور کہاں کہاں باجوہ نے دفعہ 244 کی خلاف ورزی کی۔ بلاول بھٹو زرداری کو بھی بتانا ہو گا کہ انہیں دبئی بلا کر کس نے کہا کہ اپنے و الد صاحب کو طبی بنیادوں پر پاکستان سے باہر بھیج دیں؟ مولانا فضل الرحمان بھی بتائیں گے کہ انہیں آرمی ہائوس میں مہنگے پرفیوم کے تحفے کیوں دیئے جاتے تھے؟ یہ کورٹ مارشل بہت ضروری ہے۔ عمران خان ہمت پکڑیں اور اعلان کریں کہ انکی پارٹی دوبارہ حکومت میں آئی تو جنرل باجوہ کا کورٹ مارشل کریگی پوری قوم کا دل باغ باغ ہوجائے گا۔
رمیز راجا نے عمر اکمل کی خامیوں کی نشاندہی کردی ،تمام راز کھول دئیے