پاکستان

غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر پر حکم امتناعی میں مزید کتنی توسیع کی گئی؟ تاریخ سامنے آگئی

غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر پر حکم امتناعی میں 16 فروری تک توسیع ' عدالت عظمیٰ نے ٹرانسفر روک دی تھی، عدالتی حکم کے باوجود وبارہ ٹرانسفر کردیا گیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر پر دیے گئے حکم امتناعی میں 16 فروری تک توسیع دیتے ہوئے عدالتی حکم کے برخلاف کی گئی ٹرانسفر پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت عظمی میں معاملہ کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت وکیل استغاثہ کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود غلام محمود ڈوگر کو دوبارہ ٹرانسفر کردیا گیا،23 جنوری کو غلام محمود ڈوگر کو سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا،سپریم کورٹ کے دو مرتبہ نوٹسز کرنے کے باوجود آج بھی وفاق کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے ٹرانسفر روک دی تھی،انہوں نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مسٹر عامر رحمان نے عدالتی حکم کے باوجود ڈوگر صاحب کو دوبارہ ٹرانسفر کردیا گیا، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ مجھے معلومات نہیں مہلت دی جائے،عدالت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر پر دیے گئے حکم امتناعی میں 16 فروری تک توسیع دیتے ہوئے عدالتی حکم کے برخلاف کی گئی ٹرانسفر پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت16 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

پارٹی کی تنظیم سازی، احسن اقبال کو ذمہ داری سونپنے پر ن لیگ دو حصوں میں تقسیم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button