پاکستان

رمضان المبارک ‘ہائیکورٹ و ماتحت عدلیہ کے اوقات کار جاری

نئے اوقات کے تحت پیر سے جمعرات تک تمام عدالتوں صبح 09سے11بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔11 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک عدالتوں میں وقفہ ہوا کرے گا۔

لاہور(کورٹ رپورٹر، آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے رمضان المبارک کے دوران عدالتی ودفتری اوقات کار کی منظوری دے دی ۔ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کردیارمضان المبارک کے اوقات کار ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ سمیت پنجاب کے دیگر تمام بنچوں پر لاگو ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کی سیشن ، سول اور خصوصی عدالتوں میں بھی یہی اوقاتِ کار نافذ ہوں گے ۔رمضان المبارک کے بعد پرانے اوقات معمول پر از خود بحال ہوجائیں گے ۔نئے اوقات کے تحت پیر سے جمعرات تک تمام عدالتوں صبح 09سے11بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔11 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک عدالتوں میں وقفہ ہوا کرے گا۔ساڑھے گیارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک دوبارہ مقدمات کی سماعت ہوگی۔جمعہ کے روز عدالتیں صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک کام کریں گی گیارہ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک سماعت میں وقفہ ہوگا۔وقفے کے بعد ساڑھے گیارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک دوبارہ مقدمات کی سماعت ہوگی۔

عدالتوں سے متعلقہ دفتری اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔تمام متعلقہ دفاتر پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے روز صبح آٹھ بجے سے اڑھائی بجے تک امور انجام دیں گے۔تمام دفاتر جمعہ کے روز ساڑھے آٹھ بجے ساڑھے بارہ بجے تک امور انجام دیں گے ۔

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج ‘ تصادم کے نتیجے میں کتنے افراد زخمی ہوئے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button