پاکستان

لیویز کی کارروائی، کالے شیشے اور سرچ لائٹس والی گاڑیوں کو جرمانہ

نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کے سرچ لائٹس اور کالے شیشوں کے خلاف لیویز کی کارروائی، متعدد گاڑیوں کے کالے شیشے اور سرچ لائٹس اتار کر ڈرائیوروں کو جرمانہ کیا گیا

قلات(آن لائن) نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کے سرچ لائٹس اور کالے شیشوں کے خلاف لیویز کی کارروائی، متعدد گاڑیوں کے کالے شیشے اور سرچ لائٹس اتار کر ڈرائیوروں کو جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ کے زیر نگرانی SHO قلات لیویز رسالدار جان محمد لانگو رسالدار علی احمد مینگل نے لیویز جوانوں کے ہمراہ ٹول پلازہ کے مقام پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی گاڑیوں سے کالے شیشے اور سرچ لائٹس اتارے گئے متعدد کوچ ڈرائیوروں کو جرمانے کئے گئے اور انکے ڈرائیونگ لائسنس بھی تحویل میں لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا کہ کسی بھی گاڑی میں سرچ لائٹس اور کالے شیشے لگانے کی اجازت نہیں اسی طرح مسافر بردار گاڑیوں میں اضافی ٹینک لگا کر تیل کی سپلائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ڈرائیوروں کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیں گے اس حوالے سے کوئی غفلت اور لاپروائی قابل قبول نہیں نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثات کے روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین پر ہرصورت عمل کرایا جائیگا اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی چیکنگ ہوگی۔

چمن لیویز کا حساس اداروں کیساتھ ملکر آپریشن ،تخریب کاری کامنصوبہ ناکام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button