پاکستان

آئی جی اسلام آباد کا نوٹس، عورتوں کو لاٹھیاں مارنے والے پولیس ملازمین معطل

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے مارچ میں شریک خواتین کو لاٹھیاں مارنے والے تین پولیس ملازمین کو معطل کردیا

اسلام آباد(آن لائن)آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے عورت مارچ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔عورتوں کو لاٹھیاں مارنے والے تین پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

اسلام آباد پولیس اس واقعہ پر معذرت خواہ ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کریں۔اس سلسلے میں عورتوں پر لاٹھیاں مارنے والے تین پولیس ملازمین کو معطل کر دیا گیاہے جبکہ مزید ذمہ داروں کا تعین کیا جارہاہے۔جن کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔اسلام آباد پولیس عورتوں کے حقوق کے تحفظ اور جدوجہد میں مارچ کے شرکاء کے ساتھ کھڑی ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی ہے کہ عورت مارچ اور تحفظ حقوق نسواں ریلیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

ملکی معیشت کیلئے فوجی فرٹیلائزرز کی خدمات کیا ہیں؟ اسحاق ڈار بھی بول پڑے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button