پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ، لاہور جانیوالی ٹیم واپس اسلام آباد پہنچ گئی

عمران کی گرفتاری کا واضح حکم ہے، وارنٹ پہلا اور گرفتاری اگلا مرحلہ ہے، ان کے علم میں آگیا کہ عدالت انہیں بلارہی ہے' آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور جانے والی ٹیم واپس اسلام آباد پہنچ گئی ۔5رکنی ٹیم ایس پی سٹی رانا حسین طاہر کی سربراہی مین لاہور روانہ ہوئی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم کو عمران خان کے موجود نہ ہونے کی اطلاع دی گئی۔

قبل ازیں انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کا واضح حکم ہے۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھاکہ وارنٹ کا پہلا قدم نوٹس ہے جو انہوں نے وصول کرلیا، ان کے علم میں آگیا کہ عدالت انہیں بلارہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اب اگلا مرحلہ گرفتاری ہے۔کارکنان کی جانب سے ممکنہ مزاحمت پر آئی جی کا کہناتھاکہ گرفتاری میں رخنہ ڈالا گیا تو یہ ایک اور جرم ہوگا، کارکنان سے درخواست ہے کہ عدالت کے حکم اور پولیس کی کارروائی کو پورا کرنے میں مدد کریں۔

پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط کیوں لکھا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button