پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج ‘ تصادم کے نتیجے میں کتنے افراد زخمی ہوئے؟

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کے دوران تصادم کے نتیجے میں مجموعی طور پر 59 افراد زخمی جن میں 51 پولیس اہلکار شامل ہیں

لاہور (رپورٹنگ ٹیم، آن لائن) لاہور کے زمان پارک میں تحریک کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے ہونیوالے تصادم کے نتیجے میں مجموعی طور پر 59 افراد زخمی ہوئے جن میں 51 پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ای ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرمختار اعوان کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں سروسز ہسپتال میں مجموعی طور پر 59 زخمی افراد لائے گئے جن میں 51 پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ 8 سویلین افراد تھے۔اب تک 58 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ تین پولیس اہلکار اس وقت زیر علاج ہیں جن میں دو پولیس اہلکار سرجیکل ایمرجنسی اورایک نیورو ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن شہزاد بخاری کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ، میو ہسپتال میں تین پولیس اہلکار زیر علاج ہیں۔ واضع رہے پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ کیا۔

پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button