پاکستان

عمران خان گرفتار ہوں گے یا نا اہل؟ شاہ محمود قریشی نے بڑا سچ بتا دیا

عمران خان کو گرفتار یا نااہل کرنے کا کوئی جواز نہیں،اداروں پر تنقید ہماری پالیسی کا حصہ نہیں،میں نے توشہ خانہ کا کوئی تحفہ مفت نہیں رکھا: شاہ محمود قریشی

لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار یا نااہل کرنے کا کوئی جواز نہیں،مائنس ون والا فارمولہ ماضی میں بھی ناکام ہوا اور آج بھی ہو گا،اداروں پر تنقید ہماری پالیسی کا حصہ نہیں،میں نے توشہ خانہ کا کوئی تحفہ مفت نہیں رکھا۔

انہوں نے کہا ظل شاہ کی ہلاکت پر حکومتی بیانیہ تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے،توشہ خانہ تفصیلات دیکھ چکا ہوں اور دفاع کیلئے تیار ہوں۔میں نے توشہ خانہ کا کوئی تحفہ مفت نہیں رکھا،میرے پاس تحائف کے خریدنے کی رسیدیں موجود ہیں۔

نوشکی میں مردم شماری، ڈیٹا غائب، عملے کو لینے کے دینے پڑ گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button