عدالت نے سینیٹر شبلی فراز کی ضمانت اڑا کر رکھ دی مگر کیوں؟
سیشن عدالت نے اسلام آباد پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے کا الزام میں سینیٹر شبلی فراز کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی

لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن) سیشن عدالت نے اسلام آباد پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے کا الزام میں سینیٹر شبلی فراز کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے شبلی فراز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور پیروی نہ کرنے پر درخواست خارج کر د ی ۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ریس کورس پولیس نے حقائق کے منافی مقدمہ درج کیا، عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں تھے، عدالتی وارنٹ وصول بھی کر لیا تھا، اسلام آباد پولیس نے سیشن عدالت اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل کا الزام لگایا، پولیس نے درخواست گزار پر دھمکیاں دینے اور اعانت جرم کا بھی بے بنیاد الزام لگایا، پولیس کو عدالتی احکامات کی تعمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ استدعا ہے کہ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت دی جائے۔
بھارت سے دوستی، جنرل باجوہ کا کردار، عمران خان کا بڑا دعویٰ