پاکستان

عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں کونسی درخواست دائر کی؟ تفصیل آگئی

عمران خان نے سکیورٹی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی' میری زندگی کو خطرہ ہے لیکن سکیورٹی نہیں دی جا رہی: عمران خان

لاہور (کورٹ رپورٹر’ آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے سکیورٹی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ سکیورٹی نہیں مل رہی جو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے میرا حق ہے۔

عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے لیکن سکیورٹی نہیں دی جا رہی۔ عمران خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سکیورٹی فراہم نہ کرنا آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مجھے فول پروف سکیورٹی دینے کا حکم دیا جائے۔

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملک بھر میں بھکاریوں کی یلغار’ شہری پریشان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button