پاکستان

پلان کے تحت عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں : قاسم سوری کا انکشاف

توشہ خانہ کیس میں عمران خان سرخرو ہوا ،اگر عمران خان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دینگے: رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد( نیوز رپورٹر، آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ایک بار پھر محصور کردیاگیا ہے ، لندن والے پلان کے تحت یہ عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں ،توشہ خانہ کیس میں عمران خان سرخرو ہوا ،اگر عمران خان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف بھرپور جواب دے گی۔

قاسم سوری نے کہا کہ وفاقی حکومت نگران حکومت کی باندی بنی ہوئی ہے ماڈل ٹائون میں بھی مائوں بہنوں کو مارا گیا لوگوںکو ٹارچر کیا گیا لیکن وہ پھر بھی کھڑے رہے ۔ قاسم سوری نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک بار پھر محصور کردیاگیاہے موبائل سروس بند ہے راستے بند ہیں یہ کیا کرنا چارہے ہیں یہ لندن والے پلان کے تحت عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں ۔ قاسم سوری نے کہا کہ جو صحافی رجیم چینج کی بات کررہے تھے ان کو بھی نہیںچھوڑا گیا اگر عمران خان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو پاکستان تحریک انصاف بھرپور جواب دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے مگر ہم ان کو بھاگنے نہیں دینگے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف کچھ بھی نہیں ہے عمران خان توشہ خانہ کیس میں سوخرو ہوئے ہیں ۔

مریم نواز نے تحریک انصاف کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button