پاکستان

تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں کیا طے پایا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

3 ماہ کیلئے الیکشن لڑنا چاہیے یا نہیں،فائدہ کیا ہوگا؟ ،الگ الگ امیدوار کھڑا کرنے چاہئیں' اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،شفقت محمود کی تجاویز مسترد

لاہور(کھوج نیوز، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ضمنی انتخابات سے متعلق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی رہنما شفقت محمود کی تجاویز مسترد کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ 3 ماہ کیلئے الیکشن لڑنا چاہیے یا نہیں،فائدہ کیا ہوگا؟ جبکہ شفقت محمود نے ہر حلقے میں عمران خان کے بجائے الگ الگ امیدوار کھڑا کرنے کی تجویز دی۔دوسری جانب اسدعمر نے شاہ محمود قریشی کی ضمنی انتخابات نہ لڑنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعت کوانتخابات سے دور نہیں رہناچاہیے،الیکشن ضرور لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق اکثریتی اراکین کی رائے تھی کہ الگ الگ امیدوار کھڑا کرنے سے دھڑے بندیاں ہوسکتی ہیں۔ اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں خود امیدوار ہوں گا، ہم نے کون سا اسمبلی جانا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری متعلقہ حلقے کے مستعفی ایم این اے کی ہوگی ۔

نگران حکومت کا کمال، صوبہ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز منجمدکرنے کے احکامات جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button