عمران خان سابق آرمی چیف جنرل(ر)باجوہ کا کورٹ مارشل کرواسکتےتھےمگر؟
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہئےاس کیونکہ انہوں نے روس کے خلاف تقریر کی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہئےاس کیونکہ انہوں نے روس کے خلاف تقریر کی تھی۔ یہ 3مارچ 2023 کو جمعہ کا دن تھا اور خان صاحب زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران باجوہ صاحب کے خلاف شعلہ بیانی میں مصروف تھے۔ باجوہ صاحب کی جس تقریر پر کورٹ مارشل کا مطالبہ کیا گیا یہ تقریر 2اپریل 2022 کو اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ کے آخری دن کی گئی۔ اس وقت عمران خان وزیر اعظم تھے آئین کی دفعہ 243کے تحت افواج پاکستان وفاقی حکومت کا ماتحت ادارہ تصور ہوتی ہیں اور اگر آرمی چیف کی تقریر آئین کی دفعہ 244 کے تحت ان کے حلف کی خلاف ورزی تھی تو عمران خان وزارتِ دفاع کے ذریعے باجوہ صاحب کے کورٹ مارشل کا حکم دے سکتے تھے۔ اس وقت تو ہمارے خان صاحب خاموش رہے لیکن گیارہ ماہ کے بعد وہ باجوہ کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کر رہے ہیں جب شہباز شریف وزیر اعظم ہیں۔
خالصتان تحریک کے جواں سال امرت پال سنگھ کی جان کو خطرہ