پاکستان

کیا مولانا فضل الرحمان کے پاس بھی جنات ہیں جو انھیں خبر دیتے ہیں؟

کسی کو کانوں کان خبرتک نہ ہو سکی۔ پنجاب اور اسلام آباد پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔ مجھے تو یہ خلیل زادہ زلمے نہیں، کوئی ظلمی بالمالگ رہا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کر کے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔بھئی کیا کہنے کہ امریکہ سے اڑا ہے۔

اٹھارہ گھنٹے دو تین سو مسافروں کے ساتھ مسلسل جہازمیں گزارے۔ لاہور یا اسلام آباد ائیر پورٹ پر اترا۔وہاں سے زمان پارک پہنچا ۔وہ کارکنوں کی انسانی شیلڈ میں سے ہوا بن کر گزرا اورعمران خان تک پہنچ گیا۔ یقینا عمران خان نے مہمان کی آئو بھگت کی ہو گی۔ کھانے کا اہتمام کیا ہوگا۔ اسی دوران اس کی آنکھوں کو آنسو گیس کی ٹھنڈک بھی میسر آئی ہوگی۔ حیران ہوں کیسا جادوگر آدمی ہے۔ سب کی آنکھوں میں دھول جھونک کر عمران خان سے مل کر واپس بھی چلا گیا۔

کسی کو کانوں کان خبرتک نہ ہو سکی۔ پنجاب اور اسلام آباد پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔ مجھے تو یہ خلیل زادہ زلمے نہیں، کوئی ظلمی بالمالگ رہا ہے۔ بارک حسین ابامہ کے بعد یہ دوسرا امریکی ہے جو مسلم پس منظر رکھتا ہے۔ ایک اور امریکی ڈیموکریٹ کانگریس مین ایرک سوال ویل نے بھی کہہ دیا ہے کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر تشدد ناقابلِ قبول ہے۔ ممکن ہے کہ کل مولانا فضل الرحمن اس کے خفیہ دورے کی بھی اطلاع ہمیں پہنچائیں۔ سنا ہے کہ ان کے پاس بہت ہی خاص قسم کے جنات ہیں جو انہیں پورے ملک میں ہونے والی خفیہ ملاقاتوں کی خبریں دیتے ہیں۔

عمران خان کی گرفتاری،رانا ثنا اللہ خان سابق وزراء داخلہ سے مار کھا گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button