پاکستان

عمران خان سب کے پاؤں پکڑیں گے،وزیردفاع خواجہ آصف کا دعوی

عمران خان کے پلستر کی ٹانگ روز تبدیل ہو تی ہے ، سیاسی رہنما اپنی ساکھ سے اپنی عزت بناتے ہیں ، ان کے سیاسی اوقات قوم کے سامنے آ گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جلد سب کے پاؤں پکڑیں گے ،عمران خان میں مقابلے کی ہمت ہی نہیں ،یہ سفر انہوں نے امریکی ساز ش سے شروع کیا اور اب امریکہ کے پاؤں پکڑ رہے ہیں ، یہ آہستہ آہستہ کر کے سب کے پاؤں پکڑے گا ۔ ملک کے ساتھ زیادتیاں کرنے والوں کو ذرابھی شرم و حیانہیں ، عمران خان نے جعلی پلستر لگا کر ڈرامہ رچایا ہواہے۔

عمران خان کے پلستر کی ٹانگ روز تبدیل ہو تی ہے ، سیاسی رہنما اپنی ساکھ سے اپنی عزت بناتے ہیں ، عمران خان کے سیاسی اوقات قوم کے سامنے آ گئی ہے ، یہ شخص ابن الوقت ہے ، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ،شوکت خانم اچھا ادارہ رہا یہ اس کو چونالگانے سے باز نہیں آیا، اب تو ثاقب نثار نے بھی کہہ دیا کہ میں نے 100 فیصد صادق و امین نہیں کہا کہ ان کو پتا ہے کہ مجھ پر سارے الزامات ثابت ہوئے ہیں،عمران خان نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی منفی روایت ڈالی ،نوازشریف نے کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی ۔

حکمرانوں کی ہر چال الٹی، قوم کی چمڑی ادھیڑ نے کی تیاری، آئین کے مذاق شروع

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button