پاکستان

ثاقب نثار عدلیہ کےعمران خان،دونمبری میں کپتان پر بازی لےگئے

عمران خان سیاسی فیصلوں میں یوٹرن لینے میں ثانی نہیں رکھتے اور ثاقب نثار صاحب دوران سماعت یا پھر فیصلہ سناتے وقت اچانک ایسا یوٹرن لیا کرتے کہ انسان حیران رہ جاتا

اسلام آباد(کھوج نیوز)ثاقب نثار صاحب بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں بلکہ انہیں عدلیہ کا عمران خان کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ دونوں میں بہت سے خصائل مشترک ہیں۔ عمران خان کی طرح ثاقب نثار بھی انقلابی دِکھنے کی ایسی ایکٹنگ کرسکتے ہیں کہ انسان شاباش دئیے بغیر نہیں رہ سکتا۔

اسی طرح عمران خان سیاسی فیصلوں میں یوٹرن لینے میں ثانی نہیں رکھتے اور ثاقب نثار صاحب دوران سماعت یا پھر فیصلہ سناتے وقت اچانک ایسا یوٹرن لیا کرتے کہ انسان حیران رہ جاتا۔ مثلا جب اعظم سواتی نے باجوڑ سے مہاجر ہونے والے ایک غریب خاندان کے ساتھ ظلم کیا تو ثاقب نثار نے عدالت میں ایسا ماحول بنا رکھا تھا کہ جیسے اب اعظم سواتی کی خیر نہیں اور اس مظلوم خاندان کو انصاف مل کر رہے گا۔ تماشہ لگانے کیلئے انہوں نے عرفان منگی صاحب کی قیادت میں جے آئی ٹی بھی بنادی۔

اس جے آئی ٹی نے سرکار کے کروڑوں روپے خرچ کرکے شواہد کے ساتھ بڑی زبردست رپورٹ بھی مرتب کردی۔ اعظم سواتی کو مذکورہ خاندان کے ساتھ ظلم، سیلاب متاثرین کو ملین ڈالر کے جعلی نوٹ دینے، امریکہ میں شہریت کے حوالے سے دونمبری کرنے اور سی ڈی اے کی زمین پر قبضے کا مرتکب قرار دے دیا لیکن پھر اچانک یوٹرن لے کر ثاقب نثار نے اس رپورٹ کو دبا دیا۔

جامعہ کراچی میں ہولی سے روکنے کا معاملہ، تین رکنی کمیٹی قائم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button