پاکستان
پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیوں لگائی؟
عمران خان اپنی تقاریر اور بیانات میں ریاستی اداروں پر متواتر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں'اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں
اسلام آباد (آن لائن )پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے ۔
پیمر ا سے جاری بیان کے مطابق عمران خان اپنی تقاریر اور بیانات میں ریاستی اداروں پر متواتر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران خان اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں۔ عمران خان کے بیانات سے نقص امن کا خطرہ ہے۔ پیمرا کا کہناہے کہ عمران خان کی ریکارڈ شدہ یا براہ راست تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔
شہباز شریف کی حمایت کا معاملہ، باپ اور بیٹے میں ٹھن گئی