پاکستان

اگر عمران خان چند دن مزید وزیراعظم رہ جاتےتو پاکستان کو کیا نقصانات ہوتے؟

لیکن اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ جب سے شہباز شریف نے مرکزی حکومت سنبھالی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) عمران حکومت تو شاید اپنے وزن سے نہ گرتی مگر ان کے وزن سے پاکستان کے بنیادی ستون ضرور گر جاتے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ ن نے اس فیصلے کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے لیکن پاکستان کو بچانے کیلئے اسکے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔اگر عمران خان مزید چند ہفتے رہ جاتے تو مسلح افواج کے سربراہ کے حوالے سے بھی ایسے فیصلے لے جاتے ،جس سے ادارے کا ناقابل تلافی نقصان ہوتا ۔شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے لئے لازوال خدمات ہیں۔میاں نوازش

ریف کے بعد پنجاب میں شہباز شریف نے بہت محنت اور دیانت سے پارٹی کو مضبوط کیا ہے۔میاں نواز شریف کے بعد مسلم لیگ ن میں سب سے زیادہ شہباز شریف کی قدر کی جاتی ہے۔پنجاب میں آنے والی ہر حکومت شہباز گورننس ماڈل کو بنچ مارک(معیار) مقرر کرتی ہے۔لیکن اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ جب سے شہباز شریف نے مرکزی حکومت سنبھالی ہے ،شہباز گورننس ماڈل کی اسپیڈ بہت متاثر ہوئی ہے۔جب شہباز شریف پنجاب میں تھے تو تمام فیصلوں میں خود مختار تھے۔کسی کے مشورے ان کے فیصلوں میں رکاوٹ نہ ڈالتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button