پاکستان
قاسم سوری نے عمران خان کو ملک کی انشورنس پالیسی قرار دے دیا
پاکستان کے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا اپنا وارنٹ گرفتاری موجود ہے کہ 7 مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے

کوئٹہ (آ ن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اس ملک کی انشورنس پالیسی صرف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہے۔
قاسم سوری نے کہا کہ پاکستان کے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا اپنا وارنٹ گرفتاری موجود ہے کہ 7 مارچ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ ریاست پاکستان کی انشورنس پالیسی عمران خان کے پیچھے لگے ہوئی ہے۔ ہم ایک بنانا ریپبلک میں رہ رہے ہیں۔ یاد رکھیں اس ملک کی انشورنس پالیسی صرف اور صرف عمران خان ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ، لاہور جانیوالی ٹیم واپس اسلام آباد پہنچ گئی