پاکستان

دفعہ 144 :اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ

عوام پر امن رہیں گے اور تعاون کریں،پودوں اور درختوں کو نقصان نہ پہنچائیں،وفاقی پولیس کی زور دار اپیل

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر، آن لائن)اسلام آباد کے نجی اور سرکاری تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔وفاقی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر ی گئی ہے۔

پولیس نے عوام سے پرامن اور تعاون اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو راستہ دیں،خواتین ، بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں،پودوں اور درختوں کا نقصان مت پہنچائیں۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ جن افراد نے گاڑیاں سڑک پر پارک کی ہیں ان سے گذارش ہے کہ گاڑیاں محفوظ مقام پر کھڑی کریں۔ نجی املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

پلان کے تحت عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں : قاسم سوری کا انکشاف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button