پاکستان

ملک میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ

تعلیمی بورڈز نے اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کم کے تحت کام شروع کردیا ، مارک شیٹ میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا اور نمبروں کی جگہ گریڈ لکھا جائے گا

اسلام آباد (کھوج نیوز، این این آئی)کراچی سمیت ملک بھر میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ کے تحت ملک بھر کے ناظمین امتحانات کی دوسری کانفرنس ہوئی جس میں میٹرک اور انٹرمیڈٰیٹ کے امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تعلیمی بورڈز نے اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کم کے تحت کام شروع کردیا ہے، مارک شیٹ میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور نمبروں کی جگہ گریڈ لکھا جائے گا۔کانفرنس میں فیصلہ ہوا کہ طلبہ کے امتحانات صرف ٹیکسٹ بک بورڈ سے نہیں ہوں گے اور نئی طرز پر پیپر لینے سے طلبا میں رٹے کی عادت ختم ہو جائے گی۔

واہ جی واہ، مرغی کے گوشت کی قیمت نے ڈالر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button