
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر، آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کا لاہور قلندر کو آٹھویں پی ایس ایل ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیتنے پر مبارکباد۔پی ایس ایل کے فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا ہے۔
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو ایک بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی، آٹھویں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر وفاقی اور صوبائی حکومت، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، پی سی بی انتظامیہ خراج تحسین کے مستحق ہیں،پاکستان میں پی ایل ایس کے کامیاب انعقاد کے تسلسل نے انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی سر زمین انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے موزوں جگہ ہے،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پی ایس ایل میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے، موجودہ حکومت کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے اور پاکستان کے عوام کرکٹ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں، پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد وفاقی، صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کے بھرپور تعاون سے ممکن ہوا، آٹھویں پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
سائنسدانوں نے ایسا مٹیریل تیار کرلیا کہ سب چونک کر رہ گئے