پاکستان

رواں سال ملک میں کیا کچھ ہوگا؟ منظور وسان نے بڑی پیشگوئی کر دی

کراچی (جنرل رپورٹر، آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس سال بڑے فیصلے ہونے والے ہیں اور بڑی تبدیلیاں ہونگی،ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، کیئر ٹیکر سیٹ اپ یا کچھ وقت کے لئے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے۔

منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں الیکشن ہوں، مگر حالات بتارہے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہونگے، اگر ملک میں دہشتگردی ہوگی اور حکومت کے پاس فنڈز بھی نہیں ہونگے تو عام انتخابات کرانا مشکل ہوگا، ہوسکتا ہے کہ اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، اب بات اس سے بھی آگے جاچکی ہے اور ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

منظوروسان نے سیاستدانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاستدانوں نے عقلمندی سے فیصلے نہ کئے توایسے لوگ بھی جیلوں میں جائیں گے جو پہلے کبھی گئے ہی نہیں تھے،ویسے تو سیاستدان جیل جاتے ہی رہتے ہیں۔منظوروسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا، ن لیگ سے زیادہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اقتدار میں آنے کے چانسز بہت زیادہ ہیں، رواں سال سیاسی پارٹیوں میں دھڑا بندیاں بھی ہونا شروع ہونگی۔

آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس، سماعت یکم اپریل تک ملتوی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button