پاکستان

مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کیلئے کتنے فنڈز جاری کیے گئے ؟

12 ارب روپے کے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا، تمام صوبوں کو مردم شماری کے انتظامات کیلئے فنڈز کی دوسری قسط کا اجرا کیا گیا،ترجمان ادارہ شماریات

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر، آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے مردم شماری پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے فوری طور پر فنڈز کے اجرا کا حکم دے دیا۔ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل کے مطابق 12 ارب روپے کے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا، تمام صوبوں کو مردم شماری کے انتظامات کیلئے فنڈز کی دوسری قسط کا اجرا کیا گیا ہے۔

مردم شماری میں صوبوں کو تین مراحل میں پیسوں کا اجرا کیا گیا جس میں لاجسٹک انتظامات یعنی ہائرنگ آف وہیکلز، ٹریننگ چارجز اور ریمونریشن چارجز کیلئے پیسوں کا اجرا کیا جا رہا ہے۔اس مد میں صوبہ سندھ کو 92 کروڑ 89 ہزار روپے کا ہائرنگ آف وہیکلز کی مد میں اجرا کیا جا رہا ہے، اسی طرح بلوچستان کو 43 کروڑ روپے کا اجرا، خیبر پختونخوا کو تقریبا 64 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار کا اجرا کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب کو بھی پیر تک 1 ارب 88 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کا اجرا کر دیا جائے گا۔

مردم شماری کے عمل کی شفافیت اور منظم مانیٹرنگ کیلئے چیف سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کی رسائی دے دی گئی۔مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کے ذریعے بلاک لیول تک آبادی، گھرانے، ٹیگنگ کے ساتھ کوریج کی کارکردگی اور شمار کنندہ کے کام کی کارکردگی دیکھی جا سکتی ہے جو کہ کسی بھی صورت پہلے ممکن نہ تھی۔

افغانستان میں خواتین کیلئے مخصوص شاپنگ مالز ‘ دوکاندار اور خریدار دونوں خواتین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button