پاکستان

حکمران جماعتوں اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کون کروائے گا؟

سول سوسائٹی کے رہنماء سیاسی جماعتوں میں معاملہ فہمی اور آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کیلئے غیر جانبدار مصالحت کنندہ کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز ) سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ سیاسی جماعتوں میں معاملہ فہمی اور آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کیلئے ایک غیر رسمی اور غیر جانبدار مصالحت کنندہ (The Mediators) کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوگی اور اس کیلئے پاکستان بار کونسل کی اعانت سے تمام جماعتوں کو باہم مشاورت پر آمادہ کرتے ہوئے ایک میز پر لانے کیلئے تیار ہے۔

ماضی میں کبھی نوابزادہ نصراللہ خان جیسی شخصیات سیاسی جماعتوں کو مشترکہ جمہوری مقاصد کے حصول کیلئے کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ اب سول سوسائٹی اس جمہوری فریضہ کی ادائیگی کیلئے آگے آئی ہے۔ امید ہے دی میڈی ایٹرز کے نمائندے سبھی سیاسی زعما سے رابطے کریں گے لیکن سیاسی تصادم جس سطح پر بلند ہوتا جارہا ہے اور فضا جتنی مکدر ہوتی جارہی ہے، اس کیلئے تمام جمہوری عناصر کو متحرک ہونا پڑے گا اور جمہوریت کو پھر سے پٹڑی سے اترنے سے بچانا ہوگا۔ ورنہ پھر پچھتانے سے کیا ہوگا، جب چڑیاں چگ جائیں گی سب کھیت!

لیویز کی کارروائی، کالے شیشے اور سرچ لائٹس والی گاڑیوں کو جرمانہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button