پاکستان

زمان پارک میں پولیس آپریشن، پنجاب حکومت کو لینے کے دینے پڑ گئے

پولیس اہلکار میرے گھر کی چیزیں چوری کر کے لے گئے، آپ نے حکم کیا، لیکن یہاں جنگل کا قانون ہے: عمران خان کی کورٹ میں پکار

لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک ممکنہ آپریشن روکنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔زمان پارک ممکنہ آپریشن روکنے کے لیے دائر درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی، دوران سماعت عمران خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میں عدالت سے چند گزارشات کرنا چاہتا ہوں، میں عدالت کے روبرو حقائق رکھنا چاہتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا کہ کوئی آپریشن نہیں ہو گا، میں 17 مارچ کو اسلام آباد پیشی کے لیے گیا، میری اہلیہ گھر میں اکیلی تھی، وہ باہر سے شور سن رہی تھی، 40 سے زائد پولیس اہلکاروں نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس اہلکار میرے گھر کی چیزیں چوری کر کے لے گئے، آپ نے حکم کیا، لیکن یہاں جنگل کا قانون ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک ممکنہ آپریشن کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کیس کا کیا فیصلہ آیا؟ پتا چل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button